1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

  • گيرہارڈ رشٹر 80 برس کے ہو گئے

    جرمن شہر ڈريسڈن ميں نو فروری سن 1932 کو پيدا ہونے والے مصور گيرہارڈ رشٹر 80 برس کے ہو گئے ہیں۔ فنون لطيفہ کی دنيا اس پر متفق ہے کہ گيرہارڈ رشٹر عصر حاضر کے اہم ترين فن کاروں ميں سے ايک ہيں۔ شائقين اُن کے فن پاروں کی خطير رقوم ادا کرتے ہيں۔

  • گيرہارڈ رشٹر 80 برس کے ہو گئے

    گيرہارڈ رشٹر سابق مشرقی جرمنی ميں پلے بڑھے اور پھر وہاں کے کميونسٹ نظام سے فرار ہو کر مغربی جرمنی چلے آئے۔ يہاں اُنہوں نے اُس زمانے ميں بہت سرگرم دہشت گرد گروپ ريڈ آرمی فريکشن کا بھی جائزہ ليا۔ اُن کے والد نازی خيالات سے متاثر تھے۔

  • گيرہارڈ رشٹر 80 برس کے ہو گئے

    سن 1961ميں گيرہارڈ رشٹر اپنے آبائی شہر ڈريسڈن کو چھوڑ کر مغربی جرمنی آ گئے اور شہر ڈوسلڈورف ميں مقيم ہو گئے۔ يہاں انہوں نے فنون لطيفہ کی اکيڈمی ميں تعليم حاصل کی۔ Negro نامی یہ پینٹنگ انہوں نے 1964 میں تخلیق کی۔

  • گيرہارڈ رشٹر 80 برس کے ہو گئے

    Betty نامی اس تصویر کو ’اینٹی پورٹریٹ‘ کہا جاتا ہے۔ یہ گيرہارڈ رشٹر کی بیٹی کی تصویر ہے۔ مصوری کی تاریخ میں اس ’اینٹی پورٹریٹ‘ کو ایک خصوصی مقام حاصل ہے۔

  • گيرہارڈ رشٹر 80 برس کے ہو گئے

    See-See نامی اس تصویر میں گيرہارڈ رشٹر نے اپنی مصوری کا ایک کمال ظاہر کیا ہے۔ سمندر کی پینٹنگ کو اس طرح دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے کہ تصویر کا اوپر والا حصہ آسمان معلوم ہوتا ہے۔

  • گيرہارڈ رشٹر 80 برس کے ہو گئے

    گيرہارڈ رشٹر کی مصوری میں روشن موم بتی کو ایک خاص مقام حاصل رہا ہے۔ Candle نامی اس تصویر کو 1980ء کے اوائل میں تخلیق کیا گیا تھا۔ اس تصویر میں ایک خاموش احتجاج دکھایا گیا ہے۔ موم بتی کی تصوير مصوری کی تاريخ ميں بے شمار مرتبہ بنائی گئی ہے۔ اس کے باوجود يا اسی لیے يہ رشٹر کو بھی محبوب ہے۔

  • گيرہارڈ رشٹر 80 برس کے ہو گئے

    سن 1988 ميں ان کی ايک جرمن جيل اشٹام ہائم کی تصاوير ’اشٹام ہائم سائیکل‘ نے ہلچل مچا دی تھی۔ اس ميں 15 تصاوير ہيں جن ميں اُلريکے مائن ہوف کی بچپن کی تصوير، ايک جيل کوٹھری ميں خودکشی کرنے والے ريڈ آرمی فريکشن کے اراکين اور اُن کی تدفين کی تصاوير شامل ہيں۔ يہ جرمنی کی تاريخ کا ايک متنازعہ باب ہے۔

  • گيرہارڈ رشٹر 80 برس کے ہو گئے

    رشٹر نے پچھلے 50 برسوں ميں کوئی 1000 فن پارے تخليق کئے ہيں۔ رشٹر بہت خاموشی سے ان سب چيزوں کے بارے ميں سوچتے اور غور کرتے ہيں جن سے انہيں واسطہ پڑتا ہے۔ وہ اپنے فن کے بارے ميں بہت کم ہی بات کرتے ہيں۔ وہ ايک شرميلے انسان ہيں اور اپنی ذات کے گرد زيادہ بھيڑ بھاڑ پسند نہيں کرتے۔

  • گيرہارڈ رشٹر 80 برس کے ہو گئے

    گيرہارڈ رشٹر نے 1994ء میں Sabine Moritz سے شادی کی۔ انہوں نے اس تصویر میں اپنی اہلیہ کو کتاب پڑھتے دکھایا ہے۔ گرل ریڈنگ نامی یہ تصویر بھی ان کے دیگر فن پاروں کی طرح بہت مقبول ہوئی۔