ستمبرکے انعامی مقابلے
Großansicht des Bildes mit der Bildunterschrift: ڈوئچے ویلے شعبہ اردو نے اس مہینے بھی اپنی ریڈیو نشریات کے سامعین اورانٹرنیٹ پر اپنی ویب سائٹ کے وزیٹرز کے لئے خاص طور پر دو مختلف ماہانہ انعامی مقابلوں کا اہتمام کیا ہے۔ ان دوہرے مقابلوں میں ہر کوئی حصہ لے سکتا ہے۔
ان دونوں انعامی مقابلوں میں شمولیت کے لئے آپ کو ہمارے دو مختلف سوالوں کے جواب دینا ہوں گے۔ پہلے انعامی مقابلے کی تفصیلات ہماری روزانہ اردو مجالس میں بھی نشر کی جاتی ہیں۔ مگر انٹرنیٹ صارفین کے لئے خصوصٰی انعامی مقابلے کا اہتمام صرف ہماری ویب سائٹ پر کیا گیا ہے اور اس کی تفصیلات ہماری نشریات کا حصہ نہیں ہیں۔
ریڈیو سامعین کے لئےستمبرمیں ہمارے انعامی مقابلے کا سوال
اولمپک مقابلوں کا میزبان اس بار چینی دارالحکومت بیجنگ تھا۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ سن 2012 میں آئندہ اولمپکس کس شہر میں منعقد ہوں گے؟
پیرس، لندن یا نیویارک میں؟
انٹرنیٹ وزیٹرز کے لئے ہمارا خصوصی انعامی مقابلہ
Bildunterschrift: Großansicht des Bildes mit der Bildunterschrift:
ہر سال کی طرح اس سال بھی جرمن شہر بون میں کلاسیکی دور کے مشہور موسیقار لڈوک فان بیتھوفن کی یاد میں بیتھوفن فیسٹیول منایا جا رہا ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں اس موسیقار کی پیدائش کس شہر میں ہوئی تھی؟
برلن، میونخ یا بون میں
اگر آپ ہمارے باقاعدہ سامع ہیں، یا ہماری ویب سائٹ باقاعدگی سے دیکھتے ہیں تو ان سوالوں کےجواب آپ کے لئے زیادہ مشکل نہیں ہوں گے۔ آپ اپنے جوابات پوسٹ کارڈز ، اپنے خط کے ساتھ کسی کاغذ پر لکھ کر، بذریعہ ای میل، وائس میل یا پھر SMS کے ذریعے آج ہی ہمیں روانہ کر دیجئے۔
جیتنے والوں میں متعدد ریڈیو سیٹ اورکئی دوسرے قیمتی انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ دونوں مقابلوں میں کامیاب شرکت کنندگان کا انتخاب ہمیشہ کی طرح لیکن علیحدہ علیحدہ قرعہ اندازی سے کیا جائےگا۔ ان مقابلوں میں حصہ لینے کے لئے آخری تاریخ 30ستمبر ہے۔
آپ اپنے حل ہمیں کراچی، نئی دہلی، ڈھاکہ یا براہ راست بون کے پتے پر روانہ کر سکتے ہیں۔ یہ پتے آپ ہماری اس ویب سائٹ سے بھی حاصل کرسکتے ہیں اور یہ گاہے بگاہے ہماری روزانہ نشریات کے اختتام پر بھی نشر کئے جاتے ہیں۔ SMS کے ذریعے ان مقابلوں میں حصہ لینے کے لئے ہمارا ٹیلی فون نمبرہے:
00923028558055
اور ہمارا ای میل ایڈریس ہے: urdu@dw-world.de









