سائنس | 04.07.2008
موسمیاتی تبدیلی پر سارک کانفرنس
عالمی سطح پر موسمیاتی تبدیلی اور زمینی درجہ حرارت میں تیزی سےہونے والے اضافے سے جنوبی ایشیا پر ہونےاثرات سے نمٹنے کے لئے لائحہ عمل ترتیب دینے کے لئے تمام سارک کے وزرا برائےماحولیات بنگلہ دیش میں ملاقات کرنے والے ہیں ۔
اس ملاقات سے قبل بنگلہ دیش کے دارلحکومت ڈھاکہ میں خطے بھر کےماہرین ماحولیات کی ایک کانفرنس منگل سے شروع ہوئی جس میں جنوبی ایشیا کو لاحق موسمیاتی مسائل زیر بحث رہے۔






