حالات حاضرہ | 16.07.2008
طالبان کے خلاف امریکہ کی فوجی کارروائی کا' امکان'
پاکستان کے قبائلی علاقوں‘ شمالی جنوبی وزیرستان سے ملحقہ پاک۔افغان سرحد پر اتحادی افواج کے دستے پہنچ چکے ہیں۔
ہیلی کاپٹرز اور بھاری توپ خانوں سے لیس پانچ سو فوجی اہلکاروں کو پاک۔افغان سرحد کے قریب وزیرستان کے مختلف علاقوں میں تعینات کر دیا گیا ہے۔
قبائلی علاقوں میں لوگ خوف میں مبتلا ہیں اور متعدد افراد ممکنہ بمباری سے بچنے کے لئے نقل مکانی کررہے ہیں۔
















