1. فہرست مضامین
  2. نیوی گیشن
  3. مزید مضامین
  4. میٹا نیوی گیشن
  5. تلاش
  6. تیس زبانوں میں سے انتخاب کریں


 

کھیل  | 08.10.2008

بس اب اور نہیں

بھارتی ٹیم کے سابق کپتان سوروگنگولی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف نو اکتوبر سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز ان کے کیرئیر کی آخری سیریز ہو گی۔

بھارت کی جانب سے ایک نو ٹیسٹ میچ کھیلنے والے بھارتی ٹیم کے سابق کپتان سوروگنگولی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ گنگولی نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف کھیلی جانے والی یہ سیریز ان کی آخری ٹیسٹ سیریز ہوگی۔ انہوں نے یہ اعلان بنگلورمیں ایک پریس کانفرنس میں کیا اور پریس کانفرنس کے بعد وہ اخبار نویسوں کے سوالات کا جواب دیئے بغیر ہی چلے گئے۔ 

چھتیس سالہ گنگولی اب تک بھارت کی جانب سے ایک سو نو ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں۔ ان میں انہوں نے چھ ہزار آٹھ سو اٹھاسی رن بنائے۔ ان کے رنز بنانے کی اوسط تقریبا بیالیس فی صد رہی۔ گنگولی نے اپنے ٹیسٹ کیرئرمیں اب تک پندرہ سنچریاں اورچونتیس نصف سنچریاں بھی بنائی ہیں۔ گنگولی کی قیادت میں بھارتی ٹیم نےانچاس ٹیسٹ کھیلے جن میں سے  اکیس میں کامیابی حاصل ہوئی۔ اسی وجہ سے ان  کا شمار بھارتی کرکٹ کے بہترین اورکامیاب ترین کپتانوں میں ہوتا ہے۔

 

Ishaq, Adnan

 
آرٹیکل بُک مارک کریں

فیڈ بیکبھیجیںپرنٹ کریں

Weitere Schlagzeilen



 
Bundesligatabelle Aktuell
Platz Vereinslogo Tordifferenz Punkte
TD. PKT.
1. Hoffenheim 20 34
2. Bayern München 14 31
3. Hertha BSC 4 30
4. Leverkusen 13 28
5. Hamburger 0 27
6. Dortmund 7 25
7. Bremen 11 23
8. Wolfsburg 10 23
9. Schalke 04 7 23
10. Stuttgart 0 21
11. Köln -6 19
12. Frankfurt -9 16
13. Hanover -11 16
14. Bielefeld -12 12
15. Cottbus -14 12
16. Bochum -6 11
17. Mönchengladbach -14 11
18. Karlsruher SC -14 10