| 09.07.2008 | 11:00 UTC
ایران کا شہاب تھری کا کامیاب تجربہ
ایران نے طویل فاصلے ترمارکرنے والے شہاب تھری میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ ایرانی سرکاری ٹیلیویژن کے مطابق اس میزائل کی مدد سے اسرائیل کے ساتھ ساتھ امریکی فوجی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا کہ یہ میزائل ایک ٹن روایتی بارود سے لیس تھا۔ دوسری جانب ایران کے پاسداران انقلاب نے جنگی مشقوں کے دوران زمین سے زمین تک مار کرنے والے نو مزید میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔ امریکہ نے ایران سے اپنے میزائل پروگرام کو فوری طورپربند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ امریکہ نے کل یعنی منگل کے روز ہی ایران کی کچھ کمپنیوں کے خلاف پابندیاں مزید سخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کہ جن کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ ایران کے جوہری پروگرام میں تعاون کر رہی ہیں۔









