| 18.07.2008 | 17:00 UTC
اسپین سے یورپی یونین کے باہر کے تارکینِ وطن بےروزگاروں کی ملک واپسی
ہسپانوی حکومت نے یورپی یونین کے باہر کے ممالک کے تارکینِ وطن اور ان کے گھرانوں کو واپس ان کے ملک بھیجنے کے ارادے کی طرف نشاندہی کی ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اسپین میں ایک لاکھ بےروزگار تارکین وطن کا تعلق یورپی یونین کے ممالک سے نہیں ہے۔ ان کی وجہ سے ہسپانوی اقتصادیات کمزور ہوتی جا رہی ہے۔ میڈرڈ حکومت واپس بھیجے جانے والے تارکینِ وطن کو معاوضے کے طور پر کُچھ رقم ادا کرے گی۔ اسپین میں یورپی یونین کے باہر سے آئے ہوئے تقریباٍ دو عشاریہ دو ملین تارکینِ وطن آباد ہیں جن میں سے ایک لاکہ ستر ہزار بے روزگار ہیں۔









