| 22.07.2008 | 16:00 UTC
عراقی وزیرِ اعظم کی برلن میں جرمن چانسلر آنگیلا میرکل سے ملاقات
جرمنی کےدو روزہ دورے پر آئے عراقی وزیرِ اعظم نوری المالکی نے جرمن چانسلر آنگیلا میرکل سے یہاں ملاقات کی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے اقتصادی تعاون کو وسعت دینے پرخاص طور پربات چیت کی ہے۔ عراقی وزیرِ اعظم کی برلن آمد کے موقع پر جرمن فوج نے انہیں مکمل گارڈ آف آنر پیش کیا۔









