DW-World.de - Deutsche Welle

ونڈو بند کر دیں

تکنیکی مدد

  1. براؤزر
  2. براؤزر کی سیٹنگز: جاوا اسکرپٹ اور کوکیز
  3. ملٹی میڈیا مواد کے لئے اضافی پروگرام
  4. تلاش
  5. سوشل بُک مارکس
  6. فونٹس (Fonts)
  7. رابطہ
 

براؤزر

"ڈوئچے ویلے ورلڈ ‎(DW-World)‎ کے صفحات دیکھنے کے لئے ہم آپ کو موزِلا فائر فاکس ‎(Windows/Linux)‎ یا پھر مائیکروسافٹ انٹرنیٹ ایکسپلورر کا 6.0 (Windows) سے بعد کا ورڑن تجویز کرتے ہیں۔ میکنٹاش (MacOS) استعمال کرنے والے اِس سسٹم کے اپنے براؤزر Safari سے استفادہ کریں۔ کسی براؤزر کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے درج ذیل لِنکس پر کلِک کریں۔ Firefox مفت ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے: http://www.mozilla.com/en-US/firefox/مائیکروسافٹ انٹرنیٹ ایکسپلورر ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئ: http://www.microsoft.com/windows/ie/downloads/default.mspx"

 

براؤزر کی سیٹنگز: جاوا اسکرپٹ اور کوکیز

"ہماری پیشکش سے مکمل استفادے کے لئے اپنے براؤزر میں جاوا اسکرپٹ کو ایکٹی ویٹ کریں۔ براہ کرم براؤزر میں کوکیز(Cookies) کے استعمال کی بھی اجازت دیں تاکہ ہم اپنے انٹرنیٹ صفحات کو آپ کی ضروریات سے ہم آہنگ کر سکیں۔ ایک کوکی (Cookie) دراصل ایک ٹیکسٹ فائل ہوتی ہے، جو آپ کے cpu پر محفوظ ہو جاتی ہے۔ جب آپ دوبارہ DW-WORLD پر کلِک کریں گے تو کوکی فائل میں موجود مواد واپس ہمارے وَیب سرور (Webserver) کو بھیج دیا جائے گا۔ اپنے براؤزر میں آپ کو یہ سیٹنگز کرنا ہوں گی: موزِلا فائر فاکس کے لئے اوپر مینو کے خانے میں پہلے ""Tools"" پر، پھر ""Preferences"" پر اور پھر ""Contents"" پر جا کر جاوا اسکرپٹ (Javascript) کو منتخب کر لیں۔اوپر مینو کے خانے میں پہلے ""Extras"" پر، پھر ""Preferences"" پر اور پھر ""Privacy and Security"" پر جا کر کوکیز (Cookies) کو منتخب کر لیں۔مائیکرو سافٹ کے لئے اوپر مینو کے خانے میں پہلے ""Tools"" پر، پھر ""Internet Options"" پر اور پھر ""Security"" پر جا کر""Middle"" کو منتخب کر لیں۔اوپر مینو کے خانے میں پہلے ""Tools"" پر، پھر ""Internet Options"" پر اور پھر ""Data Security"" پر جا کر""Middle"" کو منتخب کر لیں۔"

 

ملٹی میڈیا مواد کے لئے اضافی پروگرام

"ہماری وَیب سائیٹس کے چند ایک حصوں کے لئے آپ کو دیگر اداروں کے تیار کردہ اضافی سافٹ ویئر پروگراموں کی ضرورت ہو گی، جنہیں آپ مفت ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ ہماری آڈیو اور ویڈیو پیشکشوں سے آپ RealPlayer (ریئل پلیئر) اور Windows Media Player (وِنڈوز میڈیا پلیئر) کی مدد سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ پوڈ کاسٹس (Podcasts) کے لئے آئی ٹیونز (iTunes) اور آئی پوڈر (iPodder) پروگرام خاص طور پر مناسب ہیں۔ چند ایک فائلوں کو کھولنے کے لئے آپ کو بدستور اڈوب رِیڈر (Adobe Reader) کی ضرورت پڑے گی۔ فلیش پلیئر (Flash Player) پروگرام وَیب سائیٹ کے انٹرایکٹو یعنی دو طرفہ استعمال والے اور اَینی میٹڈ یعنی متحرک عناصر کے لئے کام میں لایا جاتا ہے۔ یہ پروگرام آپ درج ذیل لِنکس سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں:

/a>br>/a>br>/a>br>/a>br>/a>br>/a>br>"

 

تلاش

"کسی موضوع پر تلاش کا عمل شروع کرنے کے لئے متعلقہ خانے میں ایک یا ایک سے زیادہ الفاظ درج کریں۔ پھر خانے کے بعد بنے ہوئے تیر کے نشان پر یا اُس سے پہلے ""Search"" کے لفظ پر کلِک کریں۔

اِس تلاش کے نتائج صرف آپ کی منتخب کی ہوئی زبان میں سامنے آئیں گے۔ تلاش کے عمل میں چھوٹے یا بڑے حروفِ ابجد لکھنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ >DW-WORLD

سوالیہ نشان ? حروفِ ابجد میں سے صرف کسی ایک کی جگہ درج کیا جا سکتا ہے۔
مثلاً: اگر آپ تلاش کے لئے لفظ w?r لکھیں گے تو وہی نتائج سامنے آئیں گے، جن میں تین حروفِ ابجد والے وہ تمام الفاظ موجود ہوں گے، جو ""w"" سے شروع ہوں گے اور ""r"" پر ختم ہوں گے( جیسے کہ was یا پھر war)۔

انورٹڈ کوماز کی علامت ("") جملوں کے ایسے حصوں کی تلاش کو ممکن بناتی ہے، جنہیں اِس علامت کے ذریعے محدود کر دیا گیا ہو۔
مثلاً اگر تلاش کے خانے میں""Deutsche Welle"" کے الفاظ دئے جائیں تو حاصل شُدہ نتائج میں سے ہر ایک میں ""Deutsche Welle"" کے الفاظ موجود ہوں گے۔"

 

سوشل بُک مارکس

"سوشل بُک مارکنگ DW-WORLD پر: کیا آپ نے حال ہی میں DW-WORLD پر کوئی ایسی تحریر پڑھی ہے، جو آپ دلچسپی رکھنے والے دیگر افراد کو تجویز کرنا چاہتے ہیں؟ ایسا ہے تو اِس کے لئے آپ ہماری سوشل بُک مارکنگ کی نئی سہولت سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ اِس مقصد کے لئے آپ تحریر کے آخر میں دئے گئے کسی بھی گرافک بٹن پر کلِک کرتے ہوئے اُس تحریر کو مختلف بُک مارکنگ وَیب سائیٹس کے ساتھ لِنک کر سکتے ہیں۔ سوشل بُک مارکنگ ایک قدرے نئی ٹیکنالوجی ہے، جس نے انٹرنیٹ استعمال کرنے کے طریقے بدل ڈالے ہیں۔ سوشل بُک مارکنگ کی مدد سے آپ اپنی پسند کی وَیب سائیٹس یا بلاگز کے لِنکس کو محفوظ کر سکتے ہیں، اُن کی درجہ بندی کر سکتے ہیں، اُنہیں اچھے یا برے نمبر دے سکتے ہیں، اُن پر تبصرہ کر سکتے ہیں یا اُنہیں تلاش کر سکتے ہیں۔ DW-WORLD اِن پورٹلز کے ذریعے بُک مارکنگ کی سہولت فراہم کرتا ہے:del.icio.us ، Mr. Wong، Yigg، My Yahoo، Webnews اور Socializer۔ جیسے ہی آپ کسی تحریر کو اِن میں سے کسی پورٹل کے ساتھ لِنک کریں گے، تو انٹرنیٹ استعمال کرنے والے دیگر افراد اُسے پڑھ بھی سکتے ہیں اور اُس میں متعلقہ لِنکس یا تبصروں کا اضافہ بھی کر سکتے ہیں۔ اِسی طرح اب آپ کسی ایک سرچ انجن کی بجائے کسی سوشل بُک مارکنگ سائیٹ کی یُوزر کمیونٹی کی مدد سے کسی بھی عبارت کو تلاش کر سکتے ہیں۔ یوں انٹرنیٹ کا استعمال ایک سماجی تجربے کی شکل اختیار کر جائے گا۔ کیونکہ اب کسی لِنک کی درجہ بندی کا انحصار سرچ انجن کے لگے بندھے نظام پر نہیں بلکہ اِس حقیقت پر ہو گا کہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والی کسی کمیونٹی یا افراد نے اُس لِنک کو کتنی مرتبہ اپنا فیورٹ قرار دیا ہے۔ مندرجہ بالا انٹرنیٹ صفحات پر جا کر آپ اُن کی سوشل بُک مارکنگ کی خصوصیات کے بارے میں مزید معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ انٹرنیٹ پر تحقیق اور جستجو کے لئے آپ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے اِن میں سے ہر ایک وَیب سائیٹ پر آپ کو ملتا جلتا لیکن منفرد انداز کا انٹرفیس ملے گا۔ جلد ہی DW-WORLD اپنی وَیب سائیٹ پر چند ایک نئی سہولتیں پیش کرے گا، جن کی مدد سے اپنے یُوزرز کے ساتھ ہمارے دو طرفہ رابطے کے نئے امکانات پیدا ہو سکیں گے۔ نیچے صفحے کے آخر میں دئے گئے فِیڈ بَیک لِنک پر جا کر آپ ہمیں اپنی تجاویز اور تاثرات سے آگاہ کر سکتے ہیں۔"

 

فونٹس (Fonts)

"آپ کا براؤزر خود بخود درست ڈیفالٹ فونٹس کا انتخاب کر لے گا۔ آپ چاہیں تو خود اپنی پسند کے فونٹس منتخب کر سکتے ہیں۔ لیکن اِس کے لئے براہ کرم یُونی کوڈ فونٹس (UTF-8) استعمال کریں۔ تمام زبانوں کو بغیر کسی غلطی کے دکھانے کے لئے مناسب یُونی کوڈ فونٹس منتخب کریں مثلاً ہم آپ کو آریلAriel، کوریئر نیوCourier New، لُوسیڈا کنسولLucida Console، لُوسیڈا سنس یُونی کوڈ Lucida Sans Unicode اور ٹائمز نیو رومن Times New Roman تجویز کرتے ہیں۔>br<>br< کچھ زبانوں کے لئے آپ کو مخصوص فونٹس کی ضرورت ہو گی، جنہیں زیادہ تر براؤزر سے براہ راست ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ درجِ ذیل زبانوں کے لئے آپ کو ڈوئچے ویلے کی وَیب سائیٹ سے مخصوص فونٹس خود ڈاؤن لوڈ کرنا ہوں گے:

احماری

پشتو

اردو

 

رابطہ

یہ ہمارا پتہ ہے۔ آپ ہمیں ای میل بھی روانہ کر سکتے ہیں۔

  • رابطہ

پرنٹ کریں

ونڈو بند کر دیں